Home / Latest Top Videos Online / Featured Videos / why daile wrong numbers

why daile wrong numbers


PUBLISHED : February 28, 2015

why daile wrong numbers





why daile wrong numbers
why daile wrong numbers

سب رانگ نمبر ہی کیوں ملاتے ہیں ؟

آج کل لگتا ہے ہر کوئی نمبر ملانے کے شوق میں ہے ،کوئی فلم ساز رانگنمبر کی بات کرتا ہے ،کبھی کوئی روشن خیال ، روشن خیالی کے نام پر ، کبی کوئی مولوی صاحب فرقہ پرستی کے نام پر نمبر ملا لیتے ہیں ، کبھی لسانیات اور قومیت کے پیروکار رانگ نمبر ملاتے نظر آتے ہیں ، زیادہ نہیں تو طالبان کے نام پر عوام کیا حکومت بھی اس میں شامل ،سوچئے !! یہ سب درست نمبر ہیں تو سب کے جواب رانگ کیوں ہیں ؟

اس دنیا میں میں انسان نہ تو اپنی مرضی سے آتا ہے ،نہ اپنی مرضی سے جاتا ہے ،لیکن سوال یہ ہی ہے ،کہ وہ درست کا غلط استعمال کیوں کرتا ہے ؟؟
جب ایک انسان اپنی مرضی کا مالک نہیں تو پھر زندگی اپنی مرضی سے گزرنے کا اختیار اس کے پاس کس لئے ؟؟؟

کیا دنیا پیدا کرنے والے یا دنیا میں بھیجنے والا اپنے بندے سے کوئی حق نہیں رکھتا کہ وہ اس کی بات مان کر چلے ؟ یقینا حق رکھتا ہے ، لیکن یہ حق ہم کیوں چھیننا چاہتے ہیں ؟؟ صرف اس لئے کہ ہمیں اپنے پیدا کرنے والے سے اختلاف ہے ؟؟ یہ کیسا اختلاف ہے کہ وہ اختلاف کے باوجود ہمیں صحت مند ،تندرست رکھتا ہے ، ہمیں رزق کمانے اور کھانے کا اختیار دیتا ہے ، ہمیں اپنی نافرمانی کے باوجود دکھ اور تکلیف سے بچاتا اور نجات دیتا ہے ،ہمیں کہتا ہے کہ میں تم سے قریب ہوں ،مجھے پکڑتے رہو ، مجھے کہتے رہو ،میں سننے والا ہوں ، میں ایک ماں سے زیادہ چاہنے والا ہوں ، کیا کبھی ہم نے دیکھا ہے کہ ایک شخص اپنی بنائی ہوئی چیز کو خود توڑ دے ؟ جو وہ بڑی محنت سے بناتا ہے ، پھر اس کو سمبھال کر رکھتا اور اس کی حفاظت کرتا ہے ، ایسا نہیں ہوتا ، لیکن ہم کیسے ہیں کہ الله کی بنائی ہر چیز اور کہی ہر بات کو روزانہ توڑتے اور الفاظ اور عمل سے اس کی نفی نہیں کرتے ؟؟

لیکن اس کی ذات کوئی ہمیں نقصان نہیں دیتی ،کوئی پریشانی نہیں دیتی ،لیکن ساتھ یہ کہتی ہے ،کوئی بات نہیں ،میں ہوں تمہارا رب ،فکر نہ کرو غم نہ کرو ،بس میرے دامن میں آ جاؤ ،مجھ سے قریب آ جاؤ .میری نافرمانی نہیں کرو ، کیا یہ باتیں ایک ماں اپنے بچے سے نہیں کہتی ؟ کہتی ہے ، لیکن نہ کرنے پر ناراض بھی نہیں ہوتی ، اس لئے جو ہر وقت رانگ نمبر ملاتے رہتے ہیں اور نتیجہ الٹ نکلتا ہے ، انہیں چاہئے کہ وہ نمبر درست ملائیں ،درست نمبر ملانے کے لئے ،درست سمت کا ہونا ضروری ہے ،سمت کیسے درست ہو گی ؟ جب ہم الله کو اپنا ملک اور رب اور اس کے رسول کی اطاعت کو اپنا فرض سمجھ لیں گے ، پھر نہ کوئی فرقہ ہوگا ،نہ تعصب ہوگا ، نہ لڑائی ہو گی ، نہ جھگڑا ہوگا ،نہ قتل و غارت ہو گی ،نہ غریب بھوک سے مارے گا ،نہ انصاف کا قتل ہوگا ، پھر حاکم بھی الله کا حکم مانے گا اور محکوم بھی اس سے پیار کرے گا ، اگر ایسا ہو گا تو منظر نامہ کیسا ہوگا ؟ یقینا سب مطمئن اور خوش

لیکن ابتدا کون کرے گا ؟؟؟ حکومتیں ؟ کبھی نہیں ، پھر ان کی حکومتیں نہیں چلیں گیں ، ان کو ووٹ کہاں سے ؟ بد عنوانی اور لوٹ مار کیسے ہوگی ؟ انصاف کون کرے گا ،عدالتیں کیسے آزاد ہوں گیں ؟ حکرانوں کا درست انتخات ،الله اس کے رسول اور اپنے عوام سے محبت کرنے والے

اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم سب اپنے اپنے نمبر درست کریں تا کہ سب کی کال کا جواب درست آئے ، الله سے دعا بھی کہ کہ ہمارے ملک کے حالات پر اپنا خصوصی کرم کرے اور اس کو مصائب سے نکالے

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال ،آپ اپنی حالت بدلنے کا








Share:


Latest News