Home / Latest Top Videos Online / Featured Videos / z sa meem tk insan ka safar

z sa meem tk insan ka safar


PUBLISHED : February 25, 2015

z sa meem tk insan ka safar





z sa meem tk insan ka safar

ز سے م تک کا سفر

سیانے کہتے تھے زن زر اور زمین انسان کی سب سے بڑی دشمن ہوتی ہے
جو بھائیوں تک کو لڑا دیتی ہے
ہوتی ہوگی مجھے اس سے انکار نہیں

لیکن اگر میں آج کے انسان کا مشاہدہ کروں
تو مسلک مملکت اور معدنیات نے ز کو شکست دے دی ہے

آج دنیا میں قتل غارت کا سہرا اسی کے سر سجا ہے
وقت بدلا ترجیحات بدلی

پہلے لوگ صرف اپنے گھر تک نظر رکھتے تھے تھوڑی ترقی ہوئی تو نظر ہمسائیوں تک جا پوھنچی محلہ گاؤں شہر ملکوں ملکوں تک پھیل گئی

دور کی نظر تیز ہوتی گئی اور نزدیک والی نظر نے کام کرنا چھوڑ دیا
جس کا نقصان یہ ہوا کے انسان اپنے اندر کے اپنے گھر کے عیب چھوڑ کر دور دوسروں کے عیب تلاش کرنے لگا پھر اس میں نقص نکالنے لگا

یہاں تک کے قبضے کرنے لگا مسلک پر قبضہ مملکت پر قبضہ معدنیات پر قبضہ لڑائی بھڑتی جا رہی ہے قبضے تیز ہوتے جا رہے ہیں

انسان مایوس بھی پرجوش بھی ہے تضاد ہے لیکن حقیقت بھی تو ہے
دنیا میں کیا ہو رہا ہے پل پل کی خبر ہے
لیکن اپنے اندر کبھی پڑھیا ہی نہیں ضرورت ہی کوئی نہیں کون دیکھ رہا ہے ؟

اصلی فوٹو نہ لگی ہو کیمرہ نہ ہو تو کون دیکھ رہا ہے ؟
کوئی سیانا بولے گا اللہٰ پاک تو دیکھ رہا ہے

اللہٰ پاک کا ڈر ہوتا تو دنیا کی یہ حالت ہوتی ؟

بارسا








Share:


Latest News