Home / Latest Top Videos Online / Featured Videos / More than 40m Pakistanis defecate openly, according to Unicef

More than 40m Pakistanis defecate openly, according to Unicef


PUBLISHED : March 8, 2015

More than 40m Pakistanis defecate openly, according to Unicef





More than 40m Pakistanis defecate openly, according to Unicef

پاکستان میں چار کروڑ لوگ بیت الخلا یعنی ٹوائلٹس نہ ہونے کی وجہ سے کھلی فضاء میں رفع حاجت پر مجبور ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے ایک اعلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ٹوئلٹس نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں صحت اور غذایت سے متعلق تشویش ناک صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔یونیسف کی ڈپٹی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر گیتا راؤ گپتا نے بتایا کہ پاکستان میں چار کروڑ دس لاکھ لوگ ٹوائلٹس کی سہولت سے محروم ہیں ، جس کی وجہ سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔گیتا نے مسئلہ پر توجہ دلانے کیلئے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، جہاں ان کی اے پی سے خصوصی بات چیت ہوئی۔

‘کھلے عام رفع حاجت سے بچوں کی نشونما پر اثر ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس عمل کو ختم کرنا ہو گا’۔
Pakistan Sanitation

یاد رہے کہ انڈیا اور انڈونیشیا کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں لوگ کھلی فضا میں رفع حاجت کرتے ہیں۔گیتا نے بتایا کہ ٹوائلٹ جیسی بنیادی سہولت نہ ہونے سے بچوں کی بڑھوتی اور ذہنی نشونما متاثر ہوتی ہے۔اس طرح کے بچے دوسری بیماریوں سے لڑنے اور اسکولوں میں پرفارم کرنے کے زیادہ قابل بھی نہیں ہوتے۔ ان بیماروں سے متاثرہ مائیں بھی ایسے ہی بچوں کو جنم دیتی ہیں۔
Pakistan Sanitation
یونیسیف حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر لوگوں کو رفع حاضت کے بعد ہاتھ دھونے اور صفائی سے متعلق شعوری مہم چلا رہا ہے۔یہ ادارہ نچلی سطح پر لوگوں کو ٹوائلٹ بنانے میں بھی مدد کر رہا ہے تاکہ انہیں کھلی فضاء میں رفع حاجت کیلئے نہ جانا پڑے۔
Pakistan Sanitationگیتا کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ٹوائلٹ بنانے سے دیہی خواتین کو بھی مدد ملے گی۔’اگر ایک خاتون کو رفع حاجت کیلئے دور دراز جانا پڑے تو ان کی سیکورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے، اسی طرح ٹوائلٹس نہ ہونے پر لڑکیوں میں اسکول جانے کا رجحان بھی کم ہو جاتا ہے’۔ اے پی
Pakistan Sanitation








Share:


Latest News