(اے رسول(ص)) بیشک ہم نے یہ کتاب (قرآن پاک)سب انسانوں (کی ہدایت) کیلئے حق کے ساتھ آپ(ص) پر اتاری ہے جو ہدایت حاصل کرے گا تو وہ اپنے لئے کرے گا[39:41]۔

insan mar rahaha

مرنے والے عیسائی تھے
جلنے والے مسلمان تھے
مدرسے میں آگ کی نظر ہونےوالے اہلسنت تھے

جو بم دھماکے میں مرے وہ شیعہ تھے
ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے سندھی تھے…
نامعلوم گولی کا شکار ہونے والا متحدہ کا کارکن تھا

اسکا فرقہ
میری پارٹی
وہ اقلیت یہ اکثریت
یہ سندھی قوم پرست
وہ مولوی بنیاد پرست

ہمیں کب سمجھ آئے گی کہ انسان مر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہماری طرح کے انسان ۔ ۔ بالکل ہمارے جیسے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔