بریکنگ نیوز – نواز شریف کا ایسا ہنگامی فیصلہ – اداروں میں ہلچل مچ گئی

بریکنگ نیوز  - نواز شریف  کا ایسا ہنگامی فیصلہ  - اداروں میں ہلچل مچ گئی لندن(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے وہ آج رات لندن سے پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے روانہ ہوں گے جبکہ کل صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے وہ کل صبح پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ ان کی وطن واپسی کا فیصلہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر قائدین کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کی تصدیق کردی ہے، جس کے مطابق وہ پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 کے ذریعے وطن پہنچیں گے۔ نواز شریف کے لئے قومی ائر لائن میں دو سیٹیں حاصل کی گئی ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم کا ذاتی ملازم ان کے ہمراہ ہوگا۔نواز شریف اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور احتساب عدالت میں پیشی کے معاملات پر مشاورت کی جائے گی



دوستوں سے شیئر کریں