بریکنگ نیوز – بھارت کا حملے کا خفیہ پلان – پاک فوج حرکت میں آگئی

بریکنگ نیوز  - بھارت کا حملے کا خفیہ پلان  - پاک فوج حرکت میں آگئی نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بارپھرگیدڑ بھبھکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک پاکستان کیلئے پیغام ہے – ضرورت پڑی تو دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کرسکتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک انٹرویو میں پھر ہرزہ سرائی کی ہے کہ پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک دوبارہ بھی کر سکتے ہیں۔ بھارتی آرمی ابھی تک دنیا کو کوئی ثبوت نہیں مہیا کر سکی ہے کہ اس نے پاکستان کی حدود میں کسی طرح کی سرجیکل اسٹرائک کی ہے۔ پاکستان نے دنیا بھر کے مبصرین کو بلا کر سرحد کا معائنہ کروایا تھا جہاں بھارت یہ دعوی کر رہا تھا کہ اس نے وہاں کوئی سرجیکل اسٹرائک کی ہے۔ جس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہناتھا کہ یو این کےفوجی مبصر گروپ کو پاکستان میں بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ملا



دوستوں سے شیئر کریں