اس کتاب (قرآن) کا نزول اس اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست (اور) بڑا جاننے والا ہے۔ جو گناہ معاف کرنے والا (اور) توبہ قبول کرنے والا، سخت سزا دینے والا (اور) عطا و بخشش والا ہے

بریکنگ نیوز – سعودی عرب برمی مسلمانوں کیلئے صلاح الدین بن گیا – برمی حکومت کی چیخیں آسمان تک جاپہنچیں

بریکنگ نیوز  - سعودی عرب برمی مسلمانوں کیلئے صلاح الدین  بن گیا - برمی حکومت کی چیخیں آسمان تک جاپہنچیںریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی ہدایت اور حکم پر انسانی حقوق اور قدرتی آفات میں متاثرین کے لئے کام کرنے ادارے کنگ سلمان ہیومین ٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے بنگلہ دیش میں روہنگیا کے مظلوم مسلمان پناہ گزینوں کے مسائل جاننے اور انہیں حل کرنے کے لئے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا ہے – سعودی ریلیف سینٹر کے اس دورے کا اہتمام بنگلہ دیشی سرکاری اداروں اور پناہ گزینوں کے حوالے کام کرنے والی عالمی تنظیم آئی ایم او سے ہونے والے رابطے کے بعد عمل میں آیا ۔ ’ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی ٹیم نے جو اس وقت کاکس بازار شہر میں موجود ہے نے پناہ گزینوں کے لیے بنیادی ضروریات کاجائزہ لیا تا کہ مطلوبہ امداد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جلد از جلد فراہم کیا جا سکے، سعودی ادارے کا یہ اقدام میانمار کے پڑوسی ممالک میں روہنگیا پناہ گزینوں کو امداد تقسیم کرنے کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کے سلسلے کا حصہ ہے۔کنگ سلمان سینٹر اس بات کا خواہاں ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ کی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی شراکت سے مثبت نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جائے