اس کتاب (قرآن) کا نزول اس اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست (اور) بڑا جاننے والا ہے۔ جو گناہ معاف کرنے والا (اور) توبہ قبول کرنے والا، سخت سزا دینے والا (اور) عطا و بخشش والا ہے

نواز شریف اچانک واپس کیوں آئے؟ – امریکہ اور بھارت کا منصوبہ کیا ہے؟ – دھماکے دار خبر

نواز شریف اچانک واپس کیوں آئے؟ - امریکہ اور بھارت کا منصوبہ کیا ہے؟ - دھماکے دار خبر لاہور(اسد مرزا)معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف امریکا اور بھارت کے تعاون اور چھوٹے بھائی میاں محمد شہباز شریف کے مشورے سے وطن واپس آگئے ہیں۔باخبر ذرائع نے دعوی ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعدبھارت اور افغانستان کی سرحدوں پرجھڑپوں میں شدت آسکتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بڑے بھائی کے لندن میں قیام پر حالیہ دنوں ملاقات میں بتایا کہ انکے لندن رہنے سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیگی کیونکہ ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ بعض ارکان اسمبلی چوہدری شجاعت حسین سے خفیہ رابطے میں ہیں جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں بھی ایک گروپ پنپ رہا ہے – اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان آکر تمام حالات کا سامنا کیا جائے تا کہ پارٹی متحد رہے۔بتایا گیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے بھائی کے اس مشورے کو قبول کرتے ہوئے وطن واپس آگئے ہیں ۔ اب وہ کھل کر تحریک چلائیں گے ۔ عالمی طاقتیں بھی کھل کر سامنے آئیں گی