امریکہ اور بھارت پاکستان کیخلاف ایک ہو گئے – خوفناک منصوبہ بے نقاب – پاکستان اور چین میں ہلچل پیدا ہو گئی

امریکہ اور بھارت پاکستان کیخلاف ایک ہو گئے  - خوفناک منصوبہ بے نقاب - پاکستان اور چین میں ہلچل  پیدا ہو گئی

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان پر نظر رکھنے کے لیے بھارت سے بھی مدد لے سکتا ہے کیونکہ واشنگٹن خطے میں ایسی حکومت کو برداشت نہیں کرے گا جو دہشت گردوں کو پناہ دیتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے بھارتی کردار کو سراہاتا ہے جبکہ واشنگٹن کی یہ خواہش ہے کہ بھارت افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے اپنا کردار جاری رکھے ۔ اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کے 5 مستقل ارکان میں سے 2 ارکان چین اور روس سیکیورٹی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ مخالفت سیکیورٹی کونسل کے ڈھانچے کی تبدیلی نہیں بلکہ ویٹو پاور کا استعمال ہے