بریکنگ نیوز – حسن علی نے دہائیوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا – کرکٹ کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا

بریکنگ نیوز  - حسن علی نے دہائیوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا - کرکٹ کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا

ابو ظہبی(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سٹا ر فاسٹ باﺅلر حسن علی نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران 27سال پرانا ملکی ون ڈے ریکارڈ توڑڈالا ۔23سالہ حسن علی نے لنکن بلے باز دننجیا کو وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروا کر محض 24ون ڈے میچز میں 50وکٹیں مکمل کرکے کم ترین میچز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے پاکستانی باﺅلر بننے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ اس سے قبل لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے 1990ءمیں محض27میچز میں 50وکٹیں حاصل کرکے یہ ریکارڈ بنایا تھا ۔حسن علی تیز ترین 50ون ڈے شکار مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے باﺅلر بھی بن گئے ہیں ۔اس فہرست میں ثقلین مشتاق28میچز میں 50وکٹیں لیکر تیسرے جب کہ شعیب اختر اور رانا نوید الحسن29میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دے کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں