قمر جاوید کو نکالنے کی سازش – نواز شریف مشرف کی طرح کیا کرنے والے تھے؟ – تہلکہ خیز انکشاف

   قمر جاوید کو  نکالنے کی سازش  -   نواز شریف  مشرف کی طرح کیا کرنے  والے تھے؟  - تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ماہر قانون دان نعیم بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف شروع دن سے فوج کو اپنا ذاتی دشمن سمجھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ فوج کیخلاف زہر اگلا ہے ۔ ایک مرتبہ نواز شریف لندن میں تھے و انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ اگر ہم جنرل باجوہ کو نکال دیں تو کون سی قیامت آ جائے گی؟ ہم اپنی مرضی کا نیا جنرل لگا لیں گے ۔نعیم بخاری نے کہا کہ جب بھی کوئی پاک فوج کا سربراہ بنتا ہے تو وہ ادارے کا بندہ بن جاتا ہے کسی شخص کا بندہ نہیں رہتا – کہا یہ جاتا ہے کہ جنرل باجوہ بھی نواز شریف کی پسند تھے لیکن جب چیف بن گئے تو وہ ادارے کے بندے بن گئے نواز شریف اور ان کی حکومت ہمیشہ عدلیہ اور فوج پر حاوی ہونا چاہتی ہے