سب سے بڑی خبر – اب مارشل لاء لگ ہی جائے – سابق وزیر اعظم نے فیصلہ کرلیا

سب سے بڑی خبر  - اب مارشل لاء لگ ہی جائے - سابق وزیر اعظم نے  فیصلہ کرلیا

لاہور (رپورٹراسدمرزا سے)ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سیاسی شہید بننے پر آمادہ ہیں – ملک میں مارشل لا کی راہ ہموار کرنے کے لئے عدلیہ اور عسکری اداروں کے خلاف شعلہ بیانی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے – اس مقصد کےلئے مسلم لیگ کے وزراء کو بھی ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ میاں محمد نواز شریف جان چکے ہیں کہ احتساب عدالت میں کرپشن کیسز میں انہیں اور فیملی کو سزا یقینی ہو گی جس سے انکی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیگی – اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی طریقے ملک میں مارشل لا کے لئے ایسے حالات پیدا ہوں اور عسکری ادارہ جمہوری نظام کی کو لپیٹ لے – اس طرح عوام پر واضع کیا جائے کہ انہوں نے کرپشن نہیں کی بلکہ انہیں ٹارگٹ کیا گیا ہے