طلعت حسین کی بیٹی اور مریم نواز کے بیٹے کی منگنی – اصل کہانی کیا ہے؟ – معروف صحافی نے خود ہی بتا دیا

 طلعت حسین کی بیٹی  اور مریم نواز کے بیٹے کی منگنی - اصل کہانی کیا ہے؟ - معروف صحافی نے خود ہی بتا  دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مریم نوا زکے بیٹے جنید صفدر کی سینئر صحافی طلعت حسین کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی افواہیں گرم ہونے کے بعد سینئر صحافی طلعت حسین نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئےانہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ اگست کے آخر میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ معروف صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین کی بیٹی کی مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ منگنی ہوگئی ہے – بعد ازاں گذشتہ دنوں ایک بار پھر یہ خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنا شروع ہوگئیں – یہ خبریں بغیر ثبوت کے تیزی سے وائرل ہو رہی تھیں جبکہ کسی بھی سوشل میڈیا صارف کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، تاہم چند ویب سائٹس نے اس خبر کو شائع کیا ۔ سوشل میڈیا پر مسلسل پروپیگنڈے کے بعد معروف اینکر پرسن اور صحافی سید طلعت حسین میدان میں آگئے ، ان کا کہنا تھا کہ میرے تمام بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں اور وہ سب سکول جا رہے ہیں جبکہ سبھی اپنی عملی زندگی شروع کرنے سے بہت دور ہیں ، میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور جھوٹوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو