سعودی عرب پر 100 میزائل حملے – کس نے ناکام بنا دئیے؟ – تہلکہ خیز انکشاف نے سب کو چونکا دیا

سعودی عرب پر 100 میزائل حملے - کس نے ناکام بنا دئیے؟ - تہلکہ خیز انکشاف  نے سب کو چونکا دیا ریاض(ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر فائر کئے گئے ایک میزائل کو راستے میں مار گرانے کی خبر کا علاقائی و عالمی میڈیا پر خوب چرچا رہا۔اب یہ حیران کن دعوٰی سامنے آیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں تھا بلکہ اب تک 100 ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں اور ہر بار سعودی عرب کی جانب بڑھنے والے میزائلوں کو امریکی ساختہ میزائل دفاعی نظام نے راستے میں تباہ کیا ۔ اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ تہلکہ خیز دعوٰی امریکی اسلحہ ساز کمپنی ریتھئین کی جانب سے کیا گیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق سعودی عرب نے ریتھین ایم آئی ایم-104 پیٹریاٹ سسٹم کے ذریعے یمنی باغیوں کی جانب سے تازہ ترین حملے کو ناکام بنایا۔ پیٹریاٹ سرفیس ٹو ایئر اینٹی میزائل سسٹم امریکہ کی ریتھین کمپنی بناتی ہے جبکہ لاک ہیڈ مارٹن کمپنی بھی اس سے ملتے جلتے میزائل نظام تیار کرتی ہے۔ ریتھین کمپنی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اس کے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اب تک یمن کی جانب سے فائر کئے گئے کم از کم 100 میزائلوں کو راستے میں تباہ کیا ہے



دوستوں سے شیئر کریں