قدرت بھی دھرنے کے شرکاء کا ساتھ دینے لگی – کھانا اور پانی بند کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوا ؟ – جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

قدرت بھی دھرنے کے شرکاء کا ساتھ دینے لگی - کھانا اور پانی بند کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوا ؟ - جان کر آپ حیران رہ جائیں گےاسلام آباد(ویب ڈیسک)فیض آباد میں دھرنے کے مظاہرین کے لیے کھڑے پولیس اہلکاروں کو کھانا فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں نے محکمے کو مزید ادھار کھا نا دینے سے انکار کر دیا ،ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو جان کے لالے پڑ گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد میں فیض آباد کے مقام پر ہونے والا مذہبی جماعتوں کا دھرنا انیسویں روز میں داخل ہو چکا ہے ،دھرنا مظاہرین اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ حکومت ان کے مطالبات ماننے سے انکاری ہے ۔ایسی صورتحال میں قومی اخبار کی خبر کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی کثیر تعداد بھی دھرنا مظاہرین کے گرد جمع ہے ۔ان اہلکاروں کے لیے کھانا منگوانے کے لیے محکمے نے ٹھیکیداروں سے معاہدہ کر رکھا ہے مگر تازہ ترین صورتحال کے مطابقْ فیض آباد میں دھرنے کے مظاہرین کے لیے کھڑے پولیس اہلکاروں کو کھانا فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں نے محکمے کو مزید ادھار کھا نا دینے سے انکار کر دیا ،ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو جان کے لالے پڑ گئے



دوستوں سے شیئر کریں