افسوسناک خبر – اسرائیلی شہری کی مسجد نبویﷺ میں تصاویر – ہنگامہ کھڑاکر دیا

افسوسناک خبر  -  اسرائیلی شہری کی   مسجد نبویﷺ میں تصاویر -  ہنگامہ کھڑاکر دیاریاض(ویب ڈیسک)اسرائیل کے ایک شہری کی سعودی عرب کے شہر مدینہ کی مسجد نبوی میں تصاویر دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سوشل میڈیا پر غم و غصے کا باعث بن گئیں۔ روس میں پیدا ہونے والے 31 سالہ اسرائیلی شہری بین تسیون نے اپنے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ان کے فیس بک کے صفحے پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں انھیں مسلمانوں کے مقدش شہر مدینہ کی مسجدِ نبوی میں دیکھا جا سکتا ہے۔تسیون نے فیس بک پر کی جانے والی پوسٹ میں کہا کہ سعودی عرب کے لوگ یہودی قوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ایک تصویر میں تسیون کو سعودی عرب کے ٹخنوں تک لمبے روایتی لباس میں تلوار کے ساتھ جسے ثوب کہا جاتا ہے، ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔انھوں نے ایک دوسری پوسٹ میں کہا کہ مشرقِ وسطی میں امن ایک دوسرے کے لیے محبت اور عزت کے ساتھ ۔ واضح رہے کہ غیر مسلمانوں کو مکہ کا دورہ کرنے سے منع کیا جاتا ہے اور انھیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مدینہ کے مرکزی حصے میں داخل نہ ہوں جہاں مسجدِ نبوی واقع ہے۔تاہم تسیون کا کہنا ہے کہ مدینہ میں واقع مذہبی مقامات عام افراد کے لیے کھلے ہیں۔تسیون نے اخبار ٹائمز آف اسرائیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک کا دورہ کرنا ان کا مشغلہ ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام کو دیگر ثقافتوں اور عقائد کا احترام قرار دیا۔ واضح رہے کہ بین سنہ 2014 میں اسرائیلی شہری بن گئے تھے۔ان کے بقول عرب دنیا کبھی میرے ساتھ دشمنی کے ساتھ پیش نہیں آئی، اور انھوں نے مجھے بتایا کہ وہ اسرائیل اور یہودیوں سے محبت کرتے ہیں



دوستوں سے شیئر کریں