کراچی والوں کیلئے اہم خبر – روس میں کراچی نکل آیا – پاکستانیوں کیلئے دلچسپ خبر

کراچی والوں کیلئے اہم خبر  - روس میں کراچی نکل آیا  - پاکستانیوں کیلئے دلچسپ خبر ماسکو(ویب ڈیسک)پاکستان کے شہر کراچی کے بارے میں تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک کراچی روس میں بھی ہے؟ جی بالکل! روس میں بھی کراچی ہے اگرچہ یہ روسی کراچی کوئی شہر نہیں بلکہ ایک بڑی جھیل ہے ۔ ویب سائٹ لیک پیڈیا کے مطابق اس جھیل کا مکمل نام اوزیرو کراچی ہے اور یہ ایک قدرتی جھیل ہے جس کا رقبہ تین مربع کلومیٹر سے زائد ہے ۔ اس جھیل کی اوسط گہرائی 10 فٹ سے زائد ہے جبکہ اس میں موجود پانی کا کل حجم 7297ایکڑ فٹ کے قریب ہے ۔ جھیل کے کنارے مجموعی طور پر سات کلومیٹر کی طوالت پر محیط ہیں اور یہ روس کی خوبصورت ترین جھیلوں میں سے ایک ہے



دوستوں سے شیئر کریں