وطن پر قربان ہوجانے والے شہید میجر اسحاق – اہلیہ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل – ہر آنکھ اشکبار

 وطن پر قربان ہوجانے والے شہید میجر اسحاق  - اہلیہ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل  - ہر آنکھ اشکبار لاہور(ویب ڈیسک)وطن پر قربان ہوجانے والے شہید میجر اسحاق کی اہلیہ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل، ہر آنکھ اشکبار،قوم کو جنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ڈی آئی خان میں دوران آپریشن جام شہادت نوش کرنے والے میجر اسحاق کی اہلیہ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل، ہر آنکھ اشکبار،قوم کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جام شہادت نوش کرنے والے میجر اسحاق کے اہلخانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعائیں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 28 سالہ میجر اسحاق شہید ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 سالہ شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ شامل ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر اسحاق کے جنازے میں شرکت کی جبکہ وزیراعظم سمیت صدر مملکت اور اہم وزراء نے بھی شہید کے درجات کی بلندی اور پاک فوج کی لازوال قربانی کو سراہا ہے



دوستوں سے شیئر کریں