پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی – بھارت کیلئے بڑا خطرہ پیدا ہو گیا – چین بھی پاکستان کی مدد میں سرگرم

پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی  - بھارت کیلئے بڑا خطرہ پیدا ہو گیا  - چین بھی پاکستان کی مدد میں سرگرم انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت میں بھارت کافی عرصے سے دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی آگے ہے مگر اب لگتا ہے کہ پاکستان اس میدان میں اپنے پڑوسی ملک کو بتدریج پیچھے چھوڑتا جارہا ہے۔آﺅٹ لک انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ بھارت کی طرح اب پاکستان آئی ٹی کی صنعت میں ابھر کر سامنے آنے والا ہے۔اس بات کا ثبوت گزشتہ ماہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک آئی ٹی کمپنی نوئیڈا نے بھارت میں 125 افراد کو ملازمت سے فارغ کیا، مگر اسی روز اسلام آباد میں اسی کمپنی نے لگ بھگ اتنے ہی تعداد میں اسلام آباد میں لوگوں کو بھرتی کیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال سے بھارتی آئی ٹی صنعت میں ملازمتوں سے برطرفی کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس اس شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔جریدے کے مطابق سرحدی خلاف ورزیوں اور سرجیکل آپریشنز سے قطع نظر پاکستان جس معاملے میں بھارت کو صحیح معنوں میں زک پہنچا سکتا ہے وہ آئی ٹی ملازمتوں کا حصول ہے، جس کی صنعت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور یہاں ڈیٹا آپریٹرز اور بی پی او کالرز نسبتاً سستے ہیں۔اس جریدے کا دعویٰ تھا کہ چین پاکستان کی ٹیکنالوجی صنعت کی ترقی میں مدد کررہا ہے اور یہ بالکل ایسے ہی جیسے بیس سال پہلے امریکا نے بھارتی صنعت کو آگے بڑھنے میں مدد دی تھی۔رپورٹ کے مطابق فری لانسر کی تعداد کے حوالے سے پاکستان اس وقت تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے جبکہ ای کامرس کی دنیا کے بڑے نام علی بابا نے پاکستانی حکومت سے ایک مفاہمتی یاداشت سے دستخط کیے ہیں، جس کے تحت اس شعبے میں 400 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی



دوستوں سے شیئر کریں