بڑی خبر – پاک ایران بارڈر پر 15 پاکستانیوں کی شہادت – پاک فوج نے بدلہ لے لیا – دشمنوں کی تباہی

بڑی خبر  - پاک ایران بارڈر پر 15 پاکستانیوں کی شہادت  - پاک فوج نے بدلہ لے لیا  - دشمنوں کی تباہیراولپنڈی(ویب ڈیسک)ایف سی بلوچستان نے تربت کے قریب گاﺅں میں کارروائی – سانحہ تربت میں ملوث کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے خفیہ اطلاعات ملنے پر تربت کے قریب گاؤں ایلند عبدالرحمان میں آپریشن کیا – فورسز کے پہنچنے پر دہشت گرد نے فائرنگ کر دی – فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل ایف کمانڈر یونس توکلی مارا گیا ۔ ہلاک دہشت گرد سانحہ تربت اور فورسز کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھانے میں بھی ملوث تھا ۔ یونس توکلی کا شمار بی ایل ایف کے 8 بڑے کمانڈروں میں ہوتا تھا اور وہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے رکن رحمت اللہ شوہاز، اکرام حیاتک، حبیب اللہ اور عام شہری غلام جان اور صدام کے قتل میں بھی ملوث تھا ۔ ایف سی نے جس گاوں میں چھاپہ مارا وہاں سے تقریبا 25 کلومیٹر کے فاصلے پر دو روز قبل 15 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا ۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا



دوستوں سے شیئر کریں