بیت المقدس کے بعد دشمن کی نظریں بیت اللہ شریف پر ہیں – امریکہ اور اسرائیل کی خوفناک سازش بے نقاب – بلاآخر جہاد کا اعلان ہو گیا


بیت المقدس کے بعد دشمن کی نظریں بیت اللہ شریف پر ہیں - امریکہ اور اسرائیل کی خوفناک سازش بے نقاب  - بلاآخر جہاد کا اعلان ہو گیا لاہور (ویب ڈ یسک) دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام کل جماعتی مجلس مشاورت سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، مختلف ملکوں کے سفراء اور دانشور حضرات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کے بعد دشمن کی نظریں بیت اللہ شریف پر ہیں ۔ مسلم حکمران بیت المقدس کی آزادی کیلئے اعلان جہاد کریں ۔ 17دسمبر کو لاہور اور 29دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ بیت المقدس کانفرنسیں ہوں گی۔ القدس کی آزادی کیلئے مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ۔ تحفظ قبلہ اول کے مسئلہ پر ملک بھر کی سیاسی و مذہبی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔ مسلم حکمران امریکہ و اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور اس امر کا اعلان کیا جائے کہ جوملک مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا – اس کا بھی سفارتی بائیکاٹ کیا جائے گا – حکمران باہمی اختلافات سے نکل کر مسئلہ فلسطین کے حوالہ سے قائدانہ کردار ادا کریں ۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں مقامی ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس سے پروفیسر حافظ محمد سعید، فلسطینی سفیر ولید ابو علی، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، لیاقت بلوچ، ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست پیر اکبر ساقی نقشبندی، سلیم صافی، سید عبدالوحید شاہ ودیگر نے خطاب کیا – شرکاء نے کہا کہ یہودی مسجد اقصیٰ پر قبضہ کا حق نہیں رکھتے۔ مسلمان قبلہ اول کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔- اپنے ذاتی اختلافات بھلا کر متحد ہوں۔ٹرمپ کا اعلان دنیا کو تقسیم کرے گا۔تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے کہاکہ قبل اول محفوظ نہیں تو ہمیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہاکہ قبلہ اول کے تحفظ کیلئے پوری مسلم امہ متحدو بیدار ہے –