اہم اسلامی ملک تمام ممالک پر بازی لے گیا – امریکہ سے ٹکر لے لی – امریکہ کی پریشانی میں اضافہ


اہم اسلامی ملک تمام ممالک پر بازی لے گیا - امریکہ سے ٹکر لے لی  - امریکہ کی پریشانی میں اضافہعما ن (ویب ڈیسک)اردن کے شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف انوکھے احتجاج کی تجویز پیش کی ہے ۔ اردن کے شہریوں نے تجویز پیش کی ہے کہ دارالحکومت عمان میں جس سڑک پر امریکی سفارتخانہ واقع ہے اس سڑک کا نام تبدیل کر کے عرب یروشلم سٹریٹ رکھ دیا جائے۔یہ تجویز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر شروع کی گئی ہے ۔ اس وقت عمان میں جس سڑک پر امریکی سفارتخانہ واقع ہے اس کا نام شارع الامویین ہے۔سوشل میڈیا پر تجویز دینے والوں کا کہنا ہے کہ سڑک کا نام القدس عربیہ میں تبدیل کرنے سے امریکی سفارتخانے کو مجبوراً القدس عربیہ لکھنا پڑے گا ۔سڑک کا نام تبدیل کرنے کے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ یہ مہم اس وقت سود مند ثابت ہو گی جب وہ تمام ممالک جو فلسطین کے حق میں ہیں وہ اپنے ممالک میں اس سڑک کا نام تبدیل کریں جہاں امریکی سفارتخانہ واقع ہے