کراچی میں سکیورٹی اداروں کی کاروائی – ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا – تازہ ترین اپ ڈیٹ


کراچی میں سکیورٹی اداروں کی کاروائی - ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا - تازہ ترین اپ ڈیٹکراچی ( ویب ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن سندھ اسمبلی شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ شاہد پاشا سندھ اسمبلی کے رکن ہیں ۔ انہیں ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ شاہد پاشا گزشتہ برس رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں ۔ شاہد پاشا پر کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے