امریکہ کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت بنانے کی کوشش – پاکستان میدان میں کود پڑا – امریکہ اور اسرائیل میں تھر تھری

امریکہ کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت بنانے کی کوشش  - پاکستان میدان میں کود پڑا  - امریکہ اور اسرائیل میں تھر تھریاسلام آباد(ویب ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کو امریکی سفارتخانہ کے مقبوضہ المقدس منتقل کرنیکی خبروں پرتشویش ہے ہم منتقلی کے اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان او آئی سی کے حتمی اعلامیہ کی مکمل توثیق کرتا ہے امریکی سفارتخانہ کے مقبوضہ المقدس کی منتقلی سے علاقائی امن اور سلامتی متاثر ہوگی اس حوالے سے ایساکوئی بھی قدم بین الاقوامی قانو ن اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کیخلاف ورزی ہوگا۔امریکہ کے اس اقدام سے مشرق وسطی میں پائیدارامن کی کوششیں متاثرہوں گی – ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے امریکا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے وہ بیت المقدس کی قانونی وتاریخی حیثیت تبدیل کرنے سے ا جتناب کرے



دوستوں سے شیئر کریں