اب سعودی عرب میں یہ کام ہم کریں گے – پاکستان نے ایسا اعلان کر دیا – مشرق وسطیٰ میں کھلبلی مچ گئی


اب سعودی عرب میں یہ کام ہم کریں گے - پاکستان نے ایسا اعلان کر دیا  - مشرق وسطیٰ میں کھلبلی مچ گئی اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں اہم تعلقات کے باوجود دفاع کے میدان میں اسٹرٹیجک تعاون کے معاہدے نہیں ہیں تاہم دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لیے تعاون کی تجویز پیش کرتے ہیں۔اسلام آباد میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی۔سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی حکومت مسلح افواج کی تربیت کے لیے بالخصوص انسداد دہشت گردی غیر معمولی جنگ اور پہاڑوں پر لڑائی کے میدان میں پاکستان کا تعاون چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک میں اہم تعلقات کے باوجود د فاع کے میدان میں اسٹرٹیجک تعاون کے معاہدے نہیں ہیں۔ انہوں نے دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لیے تعاون کی تجویز پیش کی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے کے لیے دونوں ممالک میں یونیورسٹیوں کے معاہدوں کو تشکیل دیا جا سکتا ہے۔