ایک اور وزیر قربان ہو گیا – رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لے لیا گیا – ن لیگ میں ہلچل مچ گئی


ایک اور وزیر قربان ہو گیا  - رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لے لیا گیا - ن لیگ میں ہلچل مچ گئی لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے پیر حمید الدین سیالوی کے مطالبے کو مانتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے تحریری استعفٰی لے لیا ہے ۔ قومی اخبار خبریں کے مطابق رانا ثنا اللہ کے استعفے کا باقاعدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔ جلد اعلان نہ ہونے کی صورت میں سیال شریف کے ذمہ داروں نے لاہور کی ختم نبوت کانفرنس میں مزید 10اراکین اسمبلی کے استعفوں کی تیاری بھی کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی انتہائی ذمہ دار شخصیت نے پیر سیالوی سے رابطہ کر کے انہیں آگاہ کیا کہ پیر حمید الدین سیالوی کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا ہے ,اس لئے لاہور کے ممکنہ دھرنے سمیت اس حوالے سے مزید احتجاج مؤخر کر دئیے جائیں ۔ سیال شریف کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ وعدہ وفا نہ کیا گیا تو جوابی حکمت عملی کے طور پر ختم نبوتﷺ کی کانفرنس میں پانچ سے 10اراکین اسمبلی کے استعفے پیش کر دیئے جائیں گے جبکہ فیصل آباد میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کے اجتماع نے وزیر قانون کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے