ختم نبوت پر ترمیم – کس ملک کے کہنے پر کیا گیا ؟ – بلاآخر حقیقت سامنے آگئی


ختم نبوت پر ترمیم  - کس ملک کے کہنے پر کیا گیا ؟ - بلاآخر حقیقت سامنے آگئی اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف اور سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا کہ ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کی کوشش امریکی حکومت کے دباو پر نہیں کی گئی بلکہ اس تمام معاملے کے پیچھے امریکی فرم رابرٹی گلوبل تھی۔ رابرٹی گلوبل ایک امریکی لابنگ فرم ہے جس کی خدمات زرداری دور میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج بہتر بنانے کیلئے حاصل کی گئی تھیں ۔ اب موجودہ دور حکومت میں اس فرم کے حکام نے حکومت پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کریں تاکہ وہ پاکستان کو بیرونی دنیا کے سامنے ایک سیکولر اور لبرل ملک کے طور پر پیش کر سکیں۔ اسی باعث انوشہ رحمان وہ وزیر تھیں جنہوں نے ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا