چوہدری نثار آپ اور مریم کو ڈان لیکس کی دھمکی دیتا ہے – صحافی کا نواز شریف سے سوال – اگے سے ایسا جواب دیا کہ چوہدری نثار بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلا م آبادویب ڈیسک آن لائن)نوازشریف میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران نجی ٹی وی کے صحافی نے چوہدری نثار کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ آپ کی جماعت کے ایک رہنما ہیں جو کہ راولپنڈی سے مسلسل تضحیک آمیز بیان دے رہے ہیں اور مریم نواز کے بارے میں بھی اور پارٹی کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ شائد کوئی ڈان لیکس بھی لے کر آئیں گے – کیا ان کے خلاف پارٹی لیول پر کوئی کارروائی کی جارہی ہے ۔ صحافی نے یہ سوال کیا تو پیچھے سے ایک آواز کہ کھل کر بتائیں – تاہم نوازشریف یہ سوال سن کر قہقہ ‘لگا کر ہنس پڑے اور مریم نواز بھی اس موقع پر مسکراتی رہیں لیکن انہوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔اس پر تجزیہ کرتے ہوئے صحافی اجمل جامی نے کہا کہ ہنسی بھی ایک جواب ہی ہے