این اے 154 ضمنی الیکشن – کپتان کے کام کی خبر – ناقابل یقین نتیجہ سامنے آگیا

لودھراں(ویب ڈیسک)این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلے جاری ہے۔ اس سلسلے میں اب تک کل 338 پولنگ اسٹیشنز میں سے 45 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں۔ سامنے آنے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں صورتحال مسلسل بدل رہی ہے جبکہ دوسری جانب دونوں جماعتوں نے کامیابی کا جشن منانا بھی شروع کردیا ہے۔ دونوں جماعتوں کا دعوی ہے کہ وہ فتح حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہیں تاہم مکمل نتائج سامنے آنے تک صورتحال غیر یقینی رہنے کا امکان ہے