تازہ ترین – سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر میزائلی حملہ

صنعاء (ویب ڈیسک)یمن کی فوج نے زلزال 2 نامی میزائل سے یمن کے صوبہ الجوف کے الہاشمہ علاقے پر یمن کے مستعفی صدر عبدربه منصور ہادی کے آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ البیضاء کے علاقے العلم میں یمن کے مستعفی صدرعبد ربه منصورہادی کے آلہ کاروں اور دہشتگرد گروہ القاعدہ کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرحملے کئے جن میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی تازہ ترینبمباری میں 9 یمنی من جملہ 5 خواتین شہید ہوئے ۔
گذشتہ تین برسوں سے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اس دوران سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بالکل تباہ و برباد کردیا ہے ۔ اس غیر منصفانہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے اصلی اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اسے یمن کی جنگ میں ذلت و رسوائی اور شکست کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔
گذشتہ تین برسوں میں یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 35 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔