نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ – اہم ترین خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)جامعہ نعیمیہ لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کا باقاعدہ مقدمہ درج کرلیاگیا ہے تھانہ گڑھی شاہو میں یہ مقدمہ اکبر نامی اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے اس سلسلے میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں جوتا پھینکنے کے واقعہ کے الزام میں ملوث تین افراد پر سولہ ایم پی او ،506 اور 355دفعات کا اندراج کیاگیا ہے ایف آئی آر میں مدعی اکبر نے تحریر کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جیسے ہی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرنے کیلئے ڈائش پر پہنچے تو قریب کھڑے ایک شخص نے جس کا نام علامہ حافظ منورہے نے جوتا نواز شریف کی طرف پھینکا جو ان کے بائیں کندھا پر جا کر لگا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی سی آئی اے نے تفتیش شروع کر دی ہے