ورلڈ کپ کیلئے برازیلین اسکواڈ کا اعلان – انجرڈ نیمار بھی شامل

ورلڈ کپ کیلئے برازیلین اسکواڈ کا اعلان -  انجرڈ نیمار بھی شامل
ریو ڈی جنیرو(ویب ڈیسک)پانچ مرتبہ کی عالمی چمپئن برازیل نے نے آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور اسٹار فٹبالر نیمار کو انجری مسائل کے باوجود ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرنے والے نیمار کی رواں سال مارچ میں پاؤں کی سرجری ہوئی تھی اور برازیل ٹیم ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ نیمار 3ماہ تک فٹ بال نہیں کھیل سکیں گے ۔جس کی وجہ سے ان کی میگا ایونٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار تھی۔میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا تاہم برازیلین فٹبال حکام کو امید ہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز تک نیمار فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ برازیل کی ٹیم کو پہلے ہی ایک بڑا دھچکا لگ چکا ہے جہاں وہ اپنے اہم دفاعی کھلاڑی ڈینی ایلوس کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ کے گروپ ای میں موجود ہے جہاں اسے کوسٹاریکا، سربیا اور سوئٹزرلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا اور وہ 17 جون کو عالمی ٹائٹل کیلئے اپنی مہم کا آغاز کریگی۔اعلان کردہ اسکواڈ میں نیمار، تیاسن، گبرائل جیسز، روبرٹو فرمینو، ایلیسن، ایڈرسن، کاسیو، ڈانیلو، فاگنر، مارسیلو، فلپ لوئس، تھیاگو سلوا، مارکنہوس، میرانڈا، کاسمیرو، فرننڈنہو، پاؤلنہو، فریڈ، ریناٹو، فلپ کوٹنہو، ولین اور ڈوگلس پر مشتمل ہےجرمنی کو میگا ایونٹ میں گروپ ایف میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ میکسیکو، سوئیڈن اور جنوبی کوریا سے ہو گا اور وہ 17 جون کو ٹائٹل کے دفاع کی مہم کا آغاز کرے گی۔اعلان کردہ 27 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں برڈ لینو، مینوئل نوئر، مارک اینڈر، کیون ٹریپ، جیروم باؤٹینگ، ماتھیاس گنٹر، جونز ہیکٹر، میٹس ہوملز، جوشوا کیمچ، مارون پلاٹن، انتونیو روڈیگر، نکلاس سول، جوناتھن تا، جولین برانٹ، جولین ڈریکسلر، لیون گورٹسکا، ایلکے، سیمی کھدیرا، ٹونی کروز، میسٹ اوزل، سیبستیان روڈی، لیروئے سین، ماریو گومز، تھامس مولر، نلز پیٹرسن، مارکو ریوس اور ٹیمو ورنر شامل ہیں۔