پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی نواز شریف پر تنقید – وزراء غیر حاضرلیکن ایوان میں موجود اراکین اسمبلی نے کیا کام کر دکھایا – جان کر سابق وزیر اعظم کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی نواز شریف پر تنقید - وزراء غیر حاضرلیکن ایوان میں موجود اراکین اسمبلی نے کیا کام کر
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری رکھا تو اس وقت ایوان میں نواز شریف کو ڈیفنڈ کرنے کیلئے کوئی حکومتی وزیر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے سپیکر کو اجلاس میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کرنا پڑا لیکن بعد ازاں بھی کوئی وزیر بھی ایوان میں نہ پہنچ سکا ، اس دوران اسمبلی میں آنیوالے اراکین بھی ایوان میں آنے سے کتراتے رہے ۔اس سے قبل سپیکر رانا محمد اقبال اعلان کر چکے تھے کہ آج صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ضمنی بجٹ پر بحث کا آغاز کرنا تھا لیکن کورم کی وجہ سے وہ تقریر نہ کر سکیں۔