رمضان کی آمد – زکوٰة کٹوتی کے ڈر سے عوام نے بینکوں سے دھڑا دھڑ رقوم نکالنا شروع کر دیں – حکومت نے کتنے ارب روپے فراہم کر دیئے

رمضان کی آمد - زکوٰة کٹوتی کے ڈر سے عوام نے بینکوں سے دھڑا دھڑ رقوم نکالنا شروع کر دیں - حکومت نے کتنے ارب روپے فر
کراچی(ویب ڈیسک)رمضان کی آمد کے ساتھ ہی عوام نے بینکوں سے دھڑا دھڑ رقوم نکالنا شروع کردیں، نقد کی اشد ضرورت کی صورت میں اسٹیٹ بینک نے 11 مئی کو بینکوں کو 470 ارب روپے فراہم کیے۔بینکوں کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے کی خاطر اسٹیٹ بینک نے 5 روز کے لئے مزید 100 ارب روپے بینکوں کو جاری کیے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق زکوہ کی کٹوتی کے ڈر سے عوام بینکوں سے رقوم نکالنا شروع کر دیتے ہیں، اس کے علاوہ کئی افراد رمضان سے قبل ہی عید کی خریداری شروع کر دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بینکوں کو چند روز کے لئے رقم کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔