شکریہ نواز شریف – وہ معاملہ پر جس پر تحریک انصاف بھی – سابق وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئی

شکریہ نواز شریف - وہ معاملہ پر جس پر تحریک انصاف بھی - سابق وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے تحریک انصاف پر کی جانے والی تنقید کے بعد عمران خان نے بھی بھرپور ردعمل دیا ہے۔ بدھ کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں۔ ناہال قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں، اسی باعث بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے اور تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ لوگ ن لیگ سے آئیں گے کہ شاید پی ٹی آئی بھی انھیں نہ لے سکے۔ اس سے قبل بدھ کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم سے جب ایک صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ تحریک انصاف نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے، تو اس پر سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جواب دیا کہ تحریک انصاف کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ نظریہ۔ یہ ایک گندی زبان والی اور پگڑی اچھال پارٹی ہے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے۔