الیکشن کمیشن نے ایسا فیصلہ کر لیا – کہ 2018کے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھ جائے گا

الیکشن کمیشن نے ایسا فیصلہ کر لیا  - کہ 2018کے انتخابات   کی شفافیت پر سوال اٹھ جائے گا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عام انتخابات 2018 سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل کی نگرانی سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ان کی پاکستان آمد کے حوالے سے معاملات کو مشکل بنا دیا۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی مبصر کو دعوت نامہ نہیں بھیجا جائے گا، جو غیر ملکی مبصر آنا چاہتا ہے اسے خود سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔فیصلے کے مطابق غیر ملکی مبصرین کے لیے ویزہ لینے کا عمل بھی مشکل بنا دیا گیا ہے اور غیر ملکی مبصرین کو وزارت خارجہ اور داخلہ کے رحم و کرم پر چھوڑا جائے گاجبکہ مبصرین کو کم سے کم 2 ماہ پہلے ویزے کے لیے درخواست دینا ہوگی