انیلہ خواجہ اور عمران خان کے درمیان تعلقات ہیں اور وہ – ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر انتہائی سنگین ترین الزام عائد کر دیا – اور انیلہ خواجہ کون ہے تفصیلات جان کر آپ کے بھی پیروں تلے زمین نکل جائے گی

انیلہ خواجہ اور عمران خان کے درمیان تعلقات ہیں اور وہ - ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر انتہائی سنگین تر
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر انیلہ خواجہ پر بھی سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے عمران خا ن کے ساتھ تعلقات ہیں ۔کتاب میں مبینہ طور پر لگائے گئے سنگین الزامات پر پر زلفی بخاری ، وسیم اکرم ، انیلہ خواجہ اور اعجاز الرحمان کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیاہے ۔واضح رہے کہ انیلہ خواجہ پاکستان تحریک انصاف کے فارن میڈیا ہیڈ ہیں۔تفصیلات کے مطابق قانونی نوٹس میں کہا گیاہے کہ ذرائع کی جانب سے کتاب کی کاپی جو موصول ہوئی ہے اس میں عمران خا ن کے قریبی دوست زلفی بخاری پر بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ نوٹس میں وسیم اکرم پر انکی مرحومہ بیوی کے حوالے سے بھی الزامات کا ذکر ہے ۔ قانونی نوٹس ریحام خان کے لندن کے ایڈریس اور ای میل پر بھی بھیجا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اس نوٹس کا 14 جون تک جواب دیں اور یقین دہانی کرائیں کہ وہ اپنی کتاب میں سے یہ گھٹیا الزامات نکالیں گی ۔ قانونی نوٹس پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے ۔