بریکنگ نیوز – ریحام خان نے اپنی کتاب مارکیٹ میں لانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

بریکنگ نیوز - ریحام خان نے اپنی کتاب مارکیٹ میں لانے کی تاریخ کا اعلان کردیا
لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھ جیسی عاجزمسکین کی کتاب سے الیکشن کو کیا فرق پڑے گا، میری کہانی سے آپ اگر جڑے ہیں تو ذکر ہوگا،کتاب الیکشن سے پہلے لے کرآؤں ،یا پھر16جولائی16دسمبر بہتر لگا تواس وقت کتاب لے آؤں گی، چاہوں گی کہ لوگ اندھوں کی طرح اعتماد نہ کریں جو شخص ایک ای میل نہ چلا سکے ،یا پھر نگراں وزیراعلیٰ کا نام نہ بتا سکے،کیا وہ ملک چلا سکتا ہے؟ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سابقہ شوہرسے کوئی ذاتی تنازع نہیں ہے۔لیکن ہاں یہ بتانے والی بات ہے کہ میں کیا دیکھا اور کیا حاصل کیا۔انہوں نے ایک سوال”پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ عمران خان کا بلیک بیری آپ کے پاس ہے“ کے جواب میں کہاکہ یہ وہ کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احساس ہونا چاہیے کہ وہ لوگوں کوخریدنے اور برطانوی تحقیق کاروں کو پیسے دے کرلگا رہے ہیں،یہ پیسا کہاں سے آرہا ہے؟ میرا خیال ہے کہ تحریک انصاف کو یہ پیسا انتخابی مہم پر لگانا چاہیے کیونکہ ان کو ضرورت پڑے گی۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ان کو کتاب آنے سے کوئی خوف نہیں ہے ۔وہ کہہ رہے ہیں آپ جو کچھ بھی کہیں ،ہماری محبت اور عقیدت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔آپ جومرضی کرلیں جن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے وہی وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں۔ میں اُنہیں لندن لے آئی ہوں، حمزہ علی عباسی دھمکیاں دے رہے ہیں، اب میں اُن کو کورٹ میں لے کر جائوں گی۔