X

مریم نواز کے بعد شریف خاندان کی ایک اور خاتون کی سیاست میں انٹری کی تیاریاں



اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف اور ن لیگ کے تا حیات قائد کی صاحبزادی مریم نواز کے بعد شریف خاندان کی ایک اور خاتون کی کی سیاست میں انٹری کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے بعد شریف خاندان کی ایک اور خاتون سیاسی میدان میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی بہو زینب سلمان بھی سیاسی میدان میں دلچسپی لینے لگی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ زینب سلمان نے تین حکومتی وزراء کی سیاسی قابلیت پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔انہوں نے فیاض الحسن چوہان،مراد سعید اور فیصل واوڈا کی سیاسی بصیرت پر سوالات اٹھاتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔زینب سلمان شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف کے تین حکومتی وزراء میں سیاسی قابلیت ہے تو میرے سوالات کے جواب دیں۔کیا وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان معاشیات پر مفتاح اسماعیل سے بات کر سکتے ہیں؟ کیا وفاقی وزیر مراد سعید شاہد خاقان عباسی سے اکنامک گروتھ اور انویسمنٹ پالیسی پر دلائل کے ساتھ بات کر سکتے ہیں؟۔کیا وفاقی وزیر فیصل واوڈا سی پیک اور سالانہ مالیاتی امور پر ان کا سامنا کر سکتے ہیں۔زینب سلمان کے ان ٹویٹس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ سیاست میں بھی دلچسپی لینے لگی ہیں۔اس سے قبل نواز شریف کی اہلیہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز نے بھی سیاسی میدان میں ان کا ساتھ دیا جب کہ مریم نواز بھی سیاسی میدان میں اپنے والد کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئیں۔مریم نواز نے بہت کم وقت میں سیاسی حلقوں میں مقبولیت حاصل کی۔مریم نواز نے الیشکن 2018ء سے قبل نواز شریف کے ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں جلسوں سے خطاب کیا اور اب شریف خاندان کی بہو زینب سلمان شہباز بھی سیاست میں دلچسپی لینے لگی ہیں۔واضح رہے زینب سلمان لندن میں موجود ہیں اور ٹویٹر پر بہت سرگرم بھی رہتی ہیں زینب سلمان سوشل میڈیا پر ن لیگ کی پالیسیوں کو سپورٹ کرتی ہیں۔