X

دہشت گردی کی ہدایات یہ سیاست دان دیتے تھے کلبھوشن کے ساتھی نے پاکستان میں بھونچال مچا دیا



ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہدایت ندیم نصرت، فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، حیدر عباس رضوی اور دیگر دیتے تھے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم حقیقی کے کارکن کے قتل میں سزا کے خلاف ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے رینجرز کے وکلا سے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف کتنے مقدمات ہیں جس پر رینجرز کے وکلا کی جانب سے ملزم کے کرمنل ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی . رینجرز پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سعید بھرم کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد تھے لہذا سزا برقرار رکھی جائے . واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو نے بھی تحقیقات کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اس کا ایم کیو ایم کے دہشت گرد سعید بھرم کیساتھ روابط تھے اور اسے دہشت گردانہ کاروائیوں کیلئے ہدایات جاری کی جاتی تھیں