X

سعودی عرب اور پاکستان کا تاریخی اتحاد عالمی طاقتوں کا زوال شروع



سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گا، گواد پاکستان، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنے گا، پاکستان اور سعودی عرب کاخطے میں امن کیلئے بہت اہم کردار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح اور وزیرپٹرولیم غلام سرورنے آج گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔
سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے گوادر میں آئل ریفائنری کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے کہا کہ گوادر میں سعودی عرب سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کاخطے میں امن کیلئے بہت اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادرپورٹ دنیا کے اہم خطے میں واقع ہے . گواد پاکستان، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنے گا